گورنمنٹ ڈگری کالج مہان پور میں نوجوانوں کا عالمی دن منایا گیا

0
0

’پائیدار ترقی کے حصول میں نوجوانوں کا کردار‘ کے عنوان پر ایک اعلانیہ مقابلہ ہوا منعقد
حفیظ قریشی
جموں؍؍جی ڈی سی مہان پور کے ریڈ ربن کلب اور این ایس ایس یونٹ نے نوجوانوں کا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا سودن کی رہنمائی میں’پائیدار ترقی کے حصول میں نوجوانوں کا کردار‘ کے عنوان پر ایک اعلانیہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ واضح رہے اس سال اس دن کا تھیم ’’نوجوانوں کے لیے سبز ہنر: پائیدار ترقی کی طرف‘‘ ہے۔وہیں مقابلے میں بارہ طلباء نے حصہ لیاجہاںسوربھ دتہ اور پروفیسر مینا دیوی نے مقابلے کی ججنگ کی۔تاہم نشا دیوی، مہک ٹھاکر اور موہنت ٹھاکر کو بالترتیب اول،دوم اور سوم پوزیشن کے لیے منتخب کیا گیا۔وہیںڈاکٹر سپنا دیوی نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا