گورنمنٹ ڈگری کالج ریاسی کے طلباء اور اساتذہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں کے لائیو سیشن میں شرکت کی

0
0

لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍جنرل زوراور سنگھ میموریل کالج ریاسی کے طلبہ اور اساتذہ نے پرنسپل ڈاکٹر کلوندر کور کی سرپرستی میں ڈی سی آفس ریاسی کے اڈٹوریم میں براہ راست دکھائے جا رہے پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ پروگرام وزیراعظم کا دورہ جموں کشمیر مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لیے بہت اہمیت کا حامل رہا۔ وکست بھارت وکشت جموں کشمیر امن اور ترقی کی نئی تصویر کے تحت منعقد ہو رہے بیشتر سرکاری منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جا رہاہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے 2013 میں کیے گیے وعدوں کو پورا کر دیکھایا۔
انہوں نے 30500 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
مولانا آزاد میموریل سٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئے اس پروگرام کو براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس ریاسی کے آڈیٹوریم میں تمام ضلع ریاسی کے افسران،کالج اور سکول کے طلبا کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے ملازمین نے بھی دیکھا جس میں آئی آئی ایم ، آئی آئی ٹی، ایمز جموں کے ساتھ ساتھ نئی ریل لائن بانہال سے سنگل دان جیسی تعمیرات کے بارے میں دکھایا گیا آج 1748 پْر کی گئی اسامیوں کے تقرری حکم نامے بھی تقسیم کیے گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں مزدوروں ، عورتوں اور بلخصوص نوجوانوں کی تعلیم پر زیادہ زور دیا۔ اور کہا کہ ہم نے 2013 میں کیے وعدوں کو پورا کر دیکھایا ہے۔ اس لائیو سیشن کو دیکھنے کے لیے کالج کے اساتذہ میں پروفیسر عرفان عارف، پروفیسر بلدیو ناگ، پروفیسر پوجا شرما ، ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈاکٹر شوکت احمد ، ڈاکٹر اظہر محمود ، ڈاکٹر ظہیر عباس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کے اساتذہ بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا