ڈپٹی کمشنر ریاسی ویشیش پال بطور مہمان خصوصی ہوئے شامل
لازوال ڈیسک
ریاسی// گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ، ریاسی نے آج ،پرنسپل ڈاکٹر کلویندر کور کی سرپرستی میں ضلع ترقیاتی دفتر کے ایڈیٹوریل ہال میں بڑے جوش و خروش سے صبح گیارہ بجے قومی ووٹر ڈے دیے گئے تھیم کے ساتھ”ووٹ ڈالنے کی طرح کچھ نہیں، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں” منایا۔ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ریاسی ویشیش پال بطور مہمان خصوصی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا بعد ازاں ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف گورنمنٹ اور پرائیوٹ اسکولوں دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج ریاسی کے این ایس ایس اور این سی سی کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ پروگرام اڈیٹوریم حال میں رکھا گیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر ریاسی کی موجودگی میں سب سے پہلے راکیش کمار ڈپٹی الیکٹرول افیسر نے الیکٹرول پروسس کے بارے میں لوگوں کو تفصیل سے بتایا کہ ہم کس طرح الیکٹرول پروسس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ کس طرح سے لوگوں کو ووٹر لسٹ میں رجسٹر کیا جا سکتا ہے اور ووٹ کب بنائے جا سکتے ہیں کیسے بنائے جا سکتے ہیں کہاں بنائے جا سکتے ہیں تمام جانکاری دی اس کے بعد طلبا نے ووٹ کی اہمیت پر تقاریر کیں ، تقریر میں عامر ، سمکشا اور شیوانی نے حصہ لیا اس موضوع پر مبنی کچھ طلبا نے ایک اسکیٹ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر مقامی شاعر محمد رشید رائے نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔ آخر میں تمام حاضرین نے ووٹر ڈے کے حوالے سے حلف بھی اٹھایا۔کالج کی طرف سے این ایس ایس پروگرام افیسر پروفیسر عرفان عارف کے ساتھ این سی سی کے افیسر ڈاکٹر عمر حبیب بھی موجود تھے۔