ڈاکٹر سریتا کھجوریہ نے ترقی کے تصور پرفصاحت و بلاغت سے بات کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج جندرہ کی جانب سے وکست بھارت@2047 کے زیراہتمام ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سریتا کھجوریا، ایچ او ڈی ڈوگری ماہر مقرر تھیں۔ اپنے لیکچر میں، انہوں نے ترقی کے تصور پر بہت فصاحت و بلاغت سے بات کی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان 2047 تک وکست بھارت بن جائے گا۔ واضح رہے اس پورے پروگرام کا اہتمام ڈاکٹر شمیم راتھر کی قابل رہنمائی اور نگرانی میں کیا گیا تھا اور اس میں اردو کے لیکچرر ڈاکٹر فلیل سنگھ، ہندی کی لیکچرر ڈاکٹر پریتی، ڈاکٹر سریتا، لیکچرر نے شرکت کی۔تاہم تقریب میں مختلف سمسٹروں کے طلباء نے جوش و خروش سے شرکت کی۔یاد رہے اس پورے پروگرام کو پروفیسر اجے کمار، ایچ او ڈی سوشیالوجی نے ترتیب دیا تھا۔