گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور میں اسٹاف سیکرٹری کے انتخابات کا انعقاد

0
0

پروفیسر الکا شرما نے نو منتخب اسٹاف سکریٹری اور ان کی ٹیم کومبارک باد پیش کی
لازوال ڈیسک
بلاور؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج بلاور نے سیشن 2023 ۔24 کے لیے اسٹاف سیکریٹری کے لیے انتخابات منعقد کیے اور اس عہدے کے لیے پروفیسر راجیش کمار، اسسٹنٹ پروفیسر زولوجی کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ نو منتخب اسٹاف سکریٹری نے اپنی ٹیم کو نامزد کیا، جس میں دو جوائنٹ سیکریٹریز ڈاکٹر فراز احمد اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی اور ڈاکٹر مانو شرما، اسسٹنٹ پروفیسر انگلش شامل ہیں۔وہیں خزانچی ڈاکٹر سنجیو شرما، اسسٹنٹ پروفیسر زولوجی بھی اس ٹیم میں شامل ہیں۔واضح رہے کالج کے الیکشن کمیشن نے 16جنوری کو اسٹاف سکریٹری کے انتخاب کے لیے مطلع کیا تھا اور الیکشن 18جنوری کو منعقد کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں پرنسپل، جی ڈی سی، بلاور پروفیسر الکا شرما نے نو منتخب اسٹاف سکریٹری اور ان کی ٹیم کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ انہوں نے مستقبل کی کوششوں کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا