گورنمنٹ ڈگری کالج بسوہلی میں 75ویں یوم جمہوریہ کی شاندار تقریب

0
0

کالج پرنسپل ڈاکٹر ندھی کوتوال نے قومی ترنگا لہرایا
لازوال ڈیسک
بسوہلی؍؍ بسوہلی میں گورنمنٹ ڈگری کالج نے 75 ویں یوم جمہوریہ کو پرجوش طریقے سے منایا، جس میں پرچم کشائی کی تقریب، اور ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی۔اس تقریب کی خاص بات کالج پرنسپل ڈاکٹر ندھی کوتوال کی طرف سے پرچم کشائی کی رسمی تقریب تھی۔علاوہ ازیں تقریب میں کالج فیکلٹی اور طلبائکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وہیںکالج کے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے کیڈٹس نے نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر ویرندر سنگھ، این سی سی اے این او، اور پروین سنگھ نے پرچم کشائی کی تقریب کے انتظامات کی بغور نگرانی کی۔وہیں جشن کی رونقیں بڑھاتے ہوئے کالج کے این ایس ایس رضاکاروں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ ان کی پرفارمنس نے ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے بھرپور تنوع کو ظاہر کیا، جس نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ اس تقریب نے نہ صرف ملک کے سفر کو خراج عقیدت پیش کیا بلکہ طلباء اور اساتذہ میں حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے کو بھی فروغ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا