گورنمنٹ ڈگری کالج بدھل میں میگا سوچھتا مہم کا انعقاد

0
0

سید زاہد
بدھل// گورنمنٹ ڈگری کالج بدھل کے این ایس ایس یونٹ نے کلین انڈیا مہم کے بینر تلے کالج کیمپس کے اندر میگا سوچھتا ڈرائیوکا انعقاد کیا۔ اس مہم کا انعقاد پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین کی زیر نگرانی کیا گیا۔ کالج کے پرنسپل نے این ایس ایس کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین شاہ اور این ایس ایس کے رضاکاروں کی بھرپور شرکت کی تعریف کی اور انہیں مستقبل میں بھی اس قسم کی تقریبات میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر این ایس ایس کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین شاہ نے شرکت کرنے والے این ایس ایس رضاکاروں کی تعریف کی اور صفائی اور پلاسٹک سے پاک ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ این ایس ایس کے رضاکاروں نے کالج کیمپس کے مختلف کونوں سے پلاسٹک کا کچرا اکٹھا کیا اور اسے ٹھکانے لگانے کے لیے منتخب مقام پر ٹھکانے لگایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا