گورنمنٹ ڈگری کالج اکھڑال نے گرلز بیڈمنٹن مقابلے 2023 کی ٹرافی اپنے نام کر لی

0
0

کالج پرنسپل ڈاکٹر شالو سمیال نے شاندار کارکردگی کے لیے طلباء کو مبارکباد دی

لازوال ڈیسک
اکھڑال ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج اکھڑال نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اکھڑال میں آر آر 12 بٹالین کے زیر اہتمام گرلز بیڈمنٹن مقابلے 2023 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ کالج کی نمائندگی آرتی دیوی (سکینڈسمیسٹر)، انجلی دیوی (سکینڈسمیسٹر)، سمایا (سکینڈسمیسٹر)، امرتا دیوی (چھٹے سمیسٹر)، رخسانہ (چوتھاسمیسٹر)، رکشا (چوتھاسمیسٹر)، افشینہ (چھٹاسمیسٹر) اور پریا دیوی (چوتھاسمیسٹر) نے کی۔ تمام طلباء کو حصہ لینے پر انعامات دیئے گئے جبکہ کچھ طلباء کو انفرادی طور پر شاندار کارکردگی پر سراہا گیا۔بعد ازاں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شالو سمیال نے شاندار کارکردگی کے لیے طلباء کو مبارکباد دی اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ثابت قدم رہنے کی ترغیب دی۔ پرنسپل نے انچارج سپورٹس پروفیسر افتخار حسین کو بھی سراہا۔ بیڈمنٹن ٹیم کی کوچنگ کے لیے مسٹر اکاش ورما کو سراہا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا