گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کی این سی سی گرلز کیڈٹس کیمپ میں چمکیں مدھیہ پردیش میں منعقدہ این سی سی کیمپ میں کالج نے تین طلائی تمغے جیت کر کامیابی حاصل کی

0
0

عارف قریشی

راجوری؍؍گورنمنٹ پی جی کالج راجوری کی این سی سی گرلز کیڈٹس 5 ستمبر سے 16 ستمبر 2019 تک مدھیہ پردیش میں منعقدہ این سی سی کیمپ میں کالج نے تین طلائی تمغے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ مس شازیمہ راجپوت نے ویلی بال میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ مس ٹاف آف وار میں مس لافیا جٹ اور مس گونجام نے ایک ایک گولڈ میڈل جیتا۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رائنا نے فاتحین کو مبارکباد پیش کی اور آنے والے دنوں میں ایسی مزید کامیابیوں کی خواہش کی۔ انہوں نے این سی سی آفیسر لیفٹیننٹ (ڈاکٹر) شافیہ سلیم کی اس یونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے انتھک کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا