لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج جموں نے محکمہ آیوش جموں و کشمیر کے اشتراک سے آج یہاں ادارے میں ایک شاندار یوگا کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ کا انعقاد پرنسپل ایر ارون بنگوترا گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج جموں کی رہنمائی اور ڈائریکٹر جے اینڈ کے آیوش ڈاکٹر موہن سنگھ اور ڈی اے او ڈاکٹر وندنا ڈوگرا کی نگرانی میں کیا گیا۔ کیمپ میں گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج جموں کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس تقریب کا انعقاد طلبہ میں یوگا کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ طلباء نے اہم آسن کئے اور ایک دوسرے کو مراقبہ کے مختلف طریقے سکھائے۔ انہیں یوگا کے ذہن سازی اور علاج کے پہلوؤں سے آگاہ کرنے کے لیے پمفلٹ بھی دیے گئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایر ارون بنگوترا نے یوگا کے فوائد پر روشنی ڈالی اور کامیاب تقریب کے لیے محکمہ آیوش کے ٹیم ممبران کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے معلمین اور نوجوانوں کے درمیان تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں نے یوگا کی تاثیر کو علاج کی ایک شکل کے طور پر بڑے پیمانے پر قبول کیا ہے۔ انہوں نے جسمانی سرگرمیوں اور یوگا کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے پر مزید زور دیا۔پروگرام کی قیادت ڈاکٹر شیفلی بخشی (میڈیکل آفیسر)، ڈاکٹر بپن چندر (میڈیکل آفیسر) ڈاکٹر سنیل کول (میڈیکل آفیسر)، جگن دیپ سنگھ (یوگا انسٹرکٹر)، شیتل کھجوریا (یوگا انسٹرکٹر)، جیوتی بالی (یوگا انسٹرکٹر) ، ایشان مانسوترا (یوگا انسٹرکٹر)نے کی۔ڈاکٹر ہمانی بھوٹیال نے پروٹوکول کے مطابق یوگا سیشن کا انعقاد کیا اور یوگا انسٹرکٹرز نے مختلف یوگا آسنوں اور پرانایاموں کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر دیگر میںمنجیت سنگھ ایچ او ڈی الیکٹریکل انجینئر، ای آر۔ راج کمار ایچ او ڈی مکینیکل انجینئر، ای آر۔ ہمانشو بخشی، ای آر۔ وکی شرما، ای آر۔ ایتیکا شرما، چمیل سنگھ، انکش لانگے، گورنمنٹ پولی ٹیکنک جموں کا عملہ اور طلباء موجود تھے۔