فوج ،این سی سی کیڈٹس اور طلباءنے آزادی کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا
لازوال ڈیسک
اکھنور78 ویں یوم آزادی تک، ہندوستانی فوج نے سرکاری سینئر سیکنڈری اسکول، سوہل، پلاں والا میں این سی سی کے طلباءکے ساتھ ملک کی آزادی کا جشن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ تقریب کا آغاز ہندوستان کے یوم آزادی کی یاد میں ترنگا مارچ کے ساتھ ہوا، جس میں اسکول کے طلباءاور فیکلٹی ممبران نے ‘جے ہند’ اور ‘وندے ماترم’ کے نعروں کے درمیان فخریہ ترنگے کو لہرایا۔ وہیںطلباءکی شرکت زبردست تھی۔ تاہم تقریب کا اختتام سکول کے طلباءاور فیکلٹی ممبران میں قومی پرچم اور مٹھائیاں تقسیم کرنے اور ایک گروپ فوٹو کے ساتھ ہوا۔