اس طرح کی سرگرمیاں طلباء میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں: کالج پرنسپل
لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کے ایکو کلب، محکمہ ماحولیات، این ایس ایس اور این سی سی یونٹس نے آئی کیو اے سی اور مشن لائف کے زیراہتمام 15 اگست سے ملک کے لیے ایک ہفتہ ’’راشٹر کے نام پریوارن ستمبر‘ منایا۔ وہیںتقریبات کے دوران کالج کیمپس میں ماحولیاتی تحفظ کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ۔جس میں طلباء اور فیکلٹی ممبران نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔وہیںہفتہ بھر کے پروگرام کا آغاز 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم لہرانے سے ہوا جس کے بعد شجرکاری مہم اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جبکہ16 اگست 2023 کو "ماحول کی حفاظت کریں، انسانیت کی حفاظت کریں” کے موضوع پر پوسٹر سازی اور نعرہ لکھنے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اسی طرح17 اگست 2023 کو "بیسٹ آؤٹ آف ویسٹ” کے موضوع پر ایک مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے پلاسٹک کی فضلہ کی بوتلوں سے پھولوں کے گلدان اور ایکو برکس جیسی خوبصورت اور مفید اشیاء تیار کیں۔طلباء کو 18 اگست 2023 کو ایک فلم دکھائی گئی۔ 19 اگست 2023 کو طلباء نے کالج کیمپس کی خوبصورتی کا کام کیا اور ربڑ کے ناکارہ ٹائروں کا استعمال کرتے ہوئے خوبصورت جھولے لگائے۔وہیںہفتہ بھر جاری رہنے والی اس تقریب کا اختتام 21 اگست 2023 کو ہوا۔ پروگرام کا اختتام کالج کیمپس میں شجر کاری مہم کے ذریعے ہوا۔ کالج کے پرنسپل اور سینئر فیکلٹی ممبران نے پودے لگائے۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے ہفتہ بھر کے پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کی ستائش کی۔ انہوں نے اس حقیقت پر زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلباء میں ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر موجود فیکلٹی ممبران میں پروفیسر باربرا کول، ڈاکٹر مونیکا ملہوترا، ڈاکٹر سندھیا بھردواج اور مسٹر ملک اعزاز موجود تھے۔