گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس کی پرجاتنتر مقابلے میں نمایاں کامیابی

0
0

16 اگست کو نالج سیشنز کا آغاز کرتے ہوئے، ٹیم نے اس کامیابی کیلئے اپنی مہارت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں نے پرجا آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منعقدہ پرجاتنتر مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔اس ضمن میں’اربن سمردھی پارٹی‘ ٹیم، جس میں سات ہونہار طلباء شامل ہیں، نے اس قابل تعریف سفر میں غیر معمولی لگن اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔واضح رہے 16 اگست کو نالج سیشنز کا آغاز کرتے ہوئے، ٹیم نے اس باوقار پلیٹ فارم پر چمکنے کے لیے اپنی مہارت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مقابلے کے لیے تندہی سے تیاری کی۔وہیںعادل نذیر قریشی کی بصیرت انگیز میئر کی تقریر اوراربن اکانومی پر ابائی دُلہ کی شاندار پالیسی پریزنٹیشن نے ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹا۔ اس ضمن میں سوہانی کی حمایت اورمیونسپل فنانس پر ہرپریت سنگھ کی قابل ستائش پیشکش نے ٹیم کی کامیابی کو مزید تقویت بخشی۔وہیںکوئز مقابلے میں انجلی شرما اور منیز الزمان کی غیر معمولی کارکردگی نے ان کی محنت اور لگن کو اجاگر کرتے ہوئے ٹیم کو سیمی فائنل میں اچھی جگہ حاصل کی۔دریں اثناء ٹیم کی کامیابی آئی کیو اے سی کی سربراہ مونیکا ملہوتراکی انمول رہنمائی اور منمیت سنگھ کی کوآرڈینیشن کاوشوں کا نتیجہ تھی۔ اس تقریب میں پروفیسر عفان کی باوقار موجودگی نے اس کامیابی کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا