گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس نے نکڑ ناٹک اور کالج کیمپس میں بیوٹیفیکیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ایس پی آر کالج آف کامرس جموں کے این ایس ایس یونٹس، ایکو کلب اور شعبہ ماحولیاتی سائنس نے G20 اور مشن لائف کے زیراہتمام یکم جون 2023 کو ماحولیاتی ہفتہ منانے کے لیے خصوصی سمر کیمپ کے تیسرے دن نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا اور کالج کیمپس کی خوبصورتی کا کام کیا۔ اس موقع پر طلباء نے کالج کی دیواروں کو فطرت کی عکاسی کرنے والی مختلف پینٹنگز سے آراستہ کیا۔ کالج کی مختلف دیواروں پر "Say No to Drugs” کے نعرے بھی لکھے۔ کالج کے عمودی باغ کو بھی مختلف رنگوں سے سجایا گیا۔ دیوار پر لٹکانے، جھولے اور پھولوں کے کیاریاں بنانے کے لیے پرانے ٹائروں کو بھی خوبصورت نمونوں میں پینٹ کیا۔ بعد ازاں طلباء نے کالج کے آڈیٹوریم میں "منشیات کی لت” کے موضوع پر نکڑ ناٹک پیش کیا۔ نکڑ ناٹک کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے متعلق آگاہی پھیلانا تھا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے ایسی تقریبات کے انعقاد پر این ایس ایس یونٹس، ایکو کلب اور ڈیپارٹمنٹ آف انوائرنمنٹل سائنسز کی کاوشوں کی تعریف کی جس سے طلبائ￿ کے فنکارانہ اظہار اور کالج کے کیمپس کو خوبصورت بنانے پر سب کو مبارکباد بھی دی اور اس کی تمام کوششوں کی سراہنا بھی کی۔ پورا پروگرام مربوط اور منظم کرنے میں ڈاکٹر نازیہ رسول، پروفیسر دیپشیکھا شرما، ڈاکٹر دیپک پٹھانیا، پروفیسر عرفان علی، ڈاکٹر جگمیت کور، ڈاکٹر سربجیت کور سوڈان، ڈاکٹر فائزہ اور پروفیسر رشو مہاجن نے اہم کردار ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا