گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں گاندھی جینتی پر تقریب منعقد

0
0

مقررین نے گاندھی جی کے اہم کردار،اور اصولوں پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
جموں// آج پی جی ڈیپارٹمنٹ آف کامرس ( ایم کام ) گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس میں گاندھی جینتی منائی گئی۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل پروفیسر سریندر کمار نے طلبہ کو تحریک آزادی میں مہاتما گاندھی کے اہم کردار، ان کے اصولوں اور وراثت کے بارے میں روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء کو پی جی کورس کی تکمیل کے بعد دستیاب کیریئر کے مختلف آپشنز سے آگاہ کیا اور اس طرح کی تقریب کے انعقاد پر اساتذہ اور طلباء کی مربوط کوششوں کو سراہا۔وہیںاس موقع کو یادگار بنانے کے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی سرگرمی "آج کی دنیا میں گاندھیائی اصولوں کی مطابقت” کے موضوع پر مضمون نویسی کا مقابلہ تھا۔ پہلی پوزیشن پوروی گپتا نے حاصل کی، اس کے بعد تانیہ شرما اور اشو کمار دوسرے نمبر پر اور سوربھی وید، جیسمین بھارتی اور اقراء تیسرے نمبر پر رہے۔ وہیںدوسری سرگرمی "گاندھی جی کی زندگی کے اسباق” کے عنوان پر کولیج بنانا تھی جس میں پہلی پوزیشن پشپ پریت کور نے حاصل کی، دوسری پوزیشن روپالی منہا س اور تیسری پوزیشن راہول اہیروار اور سمرن بندرال نے حاصل کی۔ اور آخری سرگرمی "حب الوطنی” پر گلوکاری کا مقابلہ تھا جس میں پہلی پوزیشن مہیشور سنگ چِب نے حاصل کی، اس کے بعد دوسرے نمبر پر تانیہ چِب اور تیسرے نمبر پر ریا مہرا نے حاصل کی۔وہیں کارتک کوہلی کو تسلی کا انعام دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا