گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس، جموں نے پنچ پران عہد کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍این ایس ایس یونٹس ایس پی ایم آر کالج آف کامرس، جموں نے آزادی کا امرت مہوتسوکے زیراہتمام میری مٹی میرا دیش اور مٹی کو نمن، ویروں کا وندن کے تھیم کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کے 76 ویں سال کو منانے کے لیے پنچ پران عہد لینے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل، سٹاف اور طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ وہیں عہد مسٹرکرن نے پڑھ کر سنایا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے پنچ پران کے عہد کی وضاحت کی اور پانچ اہم کاموں کے عزم کے بارے میں انمول معلومات کا اشتراک کیا۔ کالج کے طلباء اور فیکلٹی نے ایک طرف مٹی اور دوسری طرف دیا لے کر ملک کی ترقی کے لیے اپنی کوششوں کا عزم کیا۔ اس پورے پروگرام کو کالج کے این ایس ایس پی او پروفیسر دیپشیکھا شرما اور پروفیسر عفان علی نے مربوط اور منظم کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا