لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ریاستی گورنر کے صلاح کار وجے کمار جمعہ کو ذمہ داریوں کا چارج سنبھالتے ہوئے وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران میٹنگ میں ڈی جی پی شیش پال وید، ڈی جی جیل خانہ جات، سپیشل ڈی جی کے علاوہ اعلیٰ افسران شامل تھے جنہوں نے امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے موصوف کو تفصیلی طور آگاہ کیا۔جمعہ کو ریاستی گورنر کے صلاح کار وجے کمار نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالتے ہی وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا سیول و پولیس کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی گورنر این این ووہر کے صلاح کار کے وجے کمار نے اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ہی پولیس و سول حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ میں وادی میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور امن دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس دوران ریاستی گورنر کے صلاح کار کے اجے کمار نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ امن دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر آپسی تال میل کو مضبوط بنائیں۔ اجے کمار نے ڈی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی کہ وہ ریاست کی جیلوں میں سیکورٹی کو مزید فعال بنائیں تاکہ امن دشمن عناصر اپنے عزام میں کامیاب نہ ہونے پائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قیدیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے دوران سیکورٹی کے کڑے بندوبست عمل میں لائے جائیں تاکہ دوران منتقلی کوئی بھی قیدی سیکورٹی کور کو پامال نہ کریں۔ اجے کمار نے میٹنگ میں اس بات پر زور دیا کہ ریاستی کی جیلوں میں قیدیوں کر حرکات پر نظر گزر رکھنے کے لیے جدید سازوسامان بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات عمل میں لائیں۔یاد رہے تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 1975بیچ کے آئی پی ایس افسر سال 1998تا 2000اس وقت آئی جی بی ایس ایف رہ چکے ہیں جب ریاست میں جنگجو مخالف آپریشنوں کی ذمہ داری بی ایس ایف کے سپرد تھی۔موصوف سال 2010-2012کے دوران ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف بھی رہ چکے ہیں۔