گورنر سی وی آنند بوس ممتا بنرجی کے حلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرسکتے ہیں

0
0

کلکتہ
ضمنی انتخاب میں کامیاب ترنمول کانگریس کے دو ممبران اسمبلی کے حلف برداری کی تقریب کو لے کر جاری تنازع کے درمیان وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ خواتین راج بھون جانے سے ڈرتی ہیں۔ اس درمیان یہ خبر ہے کہ گورنر نے اس تبصرہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔تاہم،ہائی کورٹ کے وکلاء، جنہوں نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر آج ہفتے کو کہا کہ ایسا کوئی مقدمہ درج ہونے کے بارے میں نہیں سنا گیاہے ۔ راج بھون ذرائع کے مطابق گورنر اس وقت دہلی میں ہیں۔ ان کے کلکتہ واپس آنے کے بعد مقدمہ درج کرایاجا سکتا ہے۔ گورنر نے دہلی میں اس معاملے پر قانونی مشورے بھی لے رہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ ممتا نے جمعرات کوترنمول کانگریس کے دو ممبران اسمبلی کے حلف کو لے جاری تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ راج بھون میں کیا ہو رہا ہے، لڑکیوں نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ وہ وہاں جانے سے ڈرتی ہیں جب ممتا نے یہ تبصرہ کیا تو گورنر دہلی میں تھے۔ جب یہ معاملہ ان کی توجہ میں آیا تو گورنر بوس نے دہلی سے ممتا کے تبصرے پر سخت ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی انتظامی سربراہ سے ایسے گمراہ کن اور تضحیک آمیز تبصروں کی توقع نہیں تھی۔مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال جمعہ کو دہلی میں بنگال کے گورنر سے ملاقات کی ۔ اس سے پہلے بوس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور نائب صدر اور بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکر سے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس کے بعد گورنر بوس ممتا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کرنے پر غور کررہے ہیں ۔۔
اس سلسلے میں ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا ایم پی ڈولا سین نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔ مجھے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اس معاملے کو جاننے کی ضرورت ہے، ایسے حساس معاملے کو جانے بغیر تبصرہ کرنا درست نہیں ہے۔ تاہم سی پی ایم نے گورنر اور ریاستی حکومت دونوں کی مذمت کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا