لازوال ڈیسک
سرینگرگورنر این این ووہرا اور ریاست کی خاتونِ اول محترمہ اوشا ووہرا نے آج یہاں نہرو پارک میں ہیڈ کوارٹرز 15 کارپس کی طرف سے منعقدہ چنار یوتھ سپورٹس اینڈ ایڈوینچر ایکٹ وٹی 2018 کی اختتامی تقریب میں حصہ لیا ۔ اس تقریب کو سٹیٹ سپورٹس محکمے ، واٹر سپورٹس ایسوسی ایشن اور سپورٹس کلب کا اشتراک حاصل تھا ۔ لفٹینٹ جنرل اے کے بٹ ، جی او سی 15 کارپس ، ڈی جی پی ایس پی وید ، میجر جنرل آر روی جی او سی ایریا ہیڈ کوارٹرس ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ ، ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحریش اصغر ، آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی ، پرذیڈنٹ جے اینڈ کے واٹر سپورٹس ایسوسی ایشن فردوس ٹاک کے علاوہ کئی اہم شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں ۔ اختتامی تقریب میں ڈراگان بوٹ ، کیاکنگ اور چنار شکارہ کپ ریس کا مظاہرہ کیا گیا ۔ گورنر نے اس موقعہ پر کہا کہ انہیں نوجوانوں کی اس تقریب میں حصہ لیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے جب وہ اعتماد کے ساتھ اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں بالخصوص انہوں نے مس بلکیس میر کا ذکر کیا جو جے اینڈ کے کیاکنگ اور کنوئینگ ایسوسی ایشن کی سیکرٹری ہیں اور جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطحوں پر اپنی کارکردگی کا اعلیٰ مظاہرہ کیا ۔ منتظمین کی اُن کوششوں کی گورنر نے سراہنا کی جو انہوں نے جھیل ڈل کو صاف رکھنے میں انجام دیں ۔ اس سے قبل گورنر اور ریاست کی خاتونِ اول نے فاتحین اور شرکاءٹیموں کی حوصلہ افزائی ٹرافیوں سے کی ۔ شکارہ ریس کیلئے رولنگ ٹرافی فیاض اور وسیم کی ٹیم نے حاصل کی جبکہ ” لیونگ کشمیر“ کلب نے کیاکنگ ، کنوئینگ اور کینو پولو میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ۔ گورنر نے میجر کے وی ایس چوہان کی قیادت میں 24 سائیکلسٹ کی ٹیم کو مبارکباد دی جنہوں نے زوجیلہ پاس اور دراس سے کرگل تک چنار ماو¿نٹین سائیکلنگ ایڈوینچر ایکٹ وٹی 2018 کے تحت 4 دنوں میں 326 کلو میٹر کا سفر طے کیا ۔