گورنرراج انتظامیہ کابڑاآپریشن متوقع

0
0
یوپی آئی
 
سرینگر؍؍پولیس اور سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے جار ہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں گورنر نے چیف سیکریٹری کو لسٹ تیار کرنے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ریاست کے گورنر این این ووہرا اگلے ایک دو روز میں سیول اور پولیس محکموں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر سیکریٹریوں، ڈپٹی کمشنروں ، ڈائریکٹروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے سینئر آفیسران کو اپنی جگہوں سے تبدیل کیا جارہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرکاری تعطیلات کے باوجود گورنر این این ووہرا نے سیول سیکریٹریٹ میں چیف سیکریٹری کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران انہیں لسٹ تیار کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گورنر انتظامیہ میں بہتر آفیسران کو تعینات کرنے کے متمنی ہے اور اس سلسلے میں ایک لسٹ بھی تیار کی گئی ہے اور آنے والے ایک دو روز کے اندر اندر اس سلسلے میں احکامات صادر کئے جار ہے ہیں۔ 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا