لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسی ایشن جنرل سکریٹری فاروق کھٹانہ کی قیادت میں ایک وفد ڈپٹی کمشنر سرینگر محمداعجاز اسد سے ملاقی ہوا اور ڈپٹی کمشنر سرینگر محمداعجاز اسد کو اعزازی طور پرگلدستہ بھی پیش کیااور گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن اراکین نے محمد اسد سے مفصل ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس دوران سنئر وائس پریزیٹنٹ گوجر بکروال ایمپلائزایسوسیشن محمد رزاق گلشن نے کہا حال ہی میں وزیر اعلیٰ ہریانہ نے درجہ فہرست ذات ،درجہ فہرست قبائل و دیگر پسماندہ طبقہ کے لئے ترقیوں میں ریزویشن کو بحال کیا ہے جو کہ ان پسماند طبقہ کے لئے خوش آئند بات ہیجس کی گوجربکروال ایمپملائزایسوسیشن ستائش اورخیر مقدم کرتی ھے اورگوجربکروال ایمپلائز ایسوسیشن کو امید ھے لفٹیٹنٹ گورنر بھی جلد از جلد گوجر بکروال ملازمین کو یہ خوش خبری دیں گے۔اور موصوف بھی گوجربکروال ملازمین کے تہی اپنی ہمدردی کے ساتھ ساتھ اس ضمن میں سفارشات بھی کریں گے۔اس دوران محمد اعجاز اسد نے وفد سے کہا جتنا ممکن ہو سکا گورنر انتظامیہ سے اس ضمن میں بات کی جائے۔