گندو بھلیسہ کے ہائی سکول چنیاس میں اسٹاف کی کمی سے طلاب پریشان

0
0

محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران خوابِ غفلت میں۔
اکرم ملک
بھلیسہ //گندو بھلیسہ کے گورنمنٹ ہائی سکول چنیاس میں اساتذہ کی شدید قلت کی وجہ سے طلبہ و طالبات پریشان حال ہیں، مگر محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران غفلت کی نید میں سوئے ہوئے ہیں۔بھلیسہ کے علاقہ چنیاس سے مقامی لوگوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے ایک پوسٹ گرجویٹ جس کی فورتھ کلاس میں تعیناتی ہوئی تھی گورنمنٹ ہائی سکول چنیاس میں اپنی ڈیوٹی محنت سے سرانجام دے رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ جہاں وہ اپنی ڈیوٹی کے علاوہ بچوں کو محنت و ایمانداری کے ساتھ پڑھا رہا تھا وہیں ایسے ایماندار ملازم کی تبدیلی کر کے سکولی بچوں کے ساتھ سراسر نا انصافی کی گئی جو عوام کو قابل قبول نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا جب وی ایل سی ممبران نے سی ای او ڈوڈہ کو سکول ہذا کے بارے میں آگاہ کیا، تو انہوں نے کمیٹی ممبران کو یقین دیہانی دی کہ اپکے سکول میں جلد از جلد اسٹاف اور محمد رفع نامی ملازم کو واپس بھیجا جائے گا، مگر ابھی تک دو ہفتے گذر چکے ہیں نہ عملہ بھیجا گیا اور نہ ہی محمد رفع نامی ملازم کو واپس بھیجا۔انہوں نے کہا کہ پنچایت چنیاس کے ذی شور اشخاص اور بچوں کے والدین نے یہ مشورہ طے کیا ہے کہ اگر محکمہ ایجوکشن نے ایک ہفتے کے اندر ا سٹاف نہیں دیا اور محمد رفیع کو واپسی نہیں بھیجا تو وہ بچوں کو لیکر زونل آفس سے لیکر ڈائریکٹر آفس تک بھوک ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی سکول چنیاس میں ایک سو سے زائد بچے ہیں اور استاد صرف پانچ ہیں جو سراسر نا انصافی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا