گندو بھلیسہ کے کاہرہ و ملتھ گلی میں ننھی آصفہ کے حق میں مسلسل احتجاج و نعرہ بازی

0
0

آصفہ کے مجرموں کو مجرم قرار دے کر پھانسی پر لٹکایا جائے۔ احتجاجی مظاہرین
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے علاقہ کاہرہ ملتھ گلی و دیگر مقامات پر مقامی لوگوں ننھی آ صفہ کی عصمت داری و قتل کے خلاف مسلسل احتجاجی مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں اور ,,پھانسی دو پھانسی دو آصفہ کے قاتلوں کو پھانسی دو ٬٬ کے نعرے بلند کئے ہیں۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ جہاں موجودہ حکومت کے لیڈر الیکشن سے قبل نعرہ دیا کرتے تھے بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو مگر وہ سب دیکھلاو تھا اور آج وہی بی جے پی لیڈر بلات کاروں کے ساتھ ہندوستانی ترنگا کے تلے بلات کاروں کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی ماہ گزر چکے ہیں مگر ابھی تک ایف آر درج کیوں نہیں ہوئی اور یہ نام نہاد حکومت کب جاگے گی اور آصفہ جیسی ننھی بچی کو انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا یہ احتجاجی مظاہرے تب تک جاری رہیں گے جب نہ آصفہ کے قاتوں کو پھانسی دی جائے گی۔انہوں نے بار ایسوسی ایشن جموں کی نیچ حرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا