گندو بھلیسہ کے پہاڑی علاقہ کوٹی میں چیتا کا خطر ناک کرئک ڈاﺅن

0
0

45 بھڑیں موقع پر ہلاک 20 شدید زخمی اور 35 کے قریب لاپتہ
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے پہاڑی علاقہ کوٹی میں دیر رات چیتا نے زور دار حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 35 بھڑیں موقع پر ہی ہلاک 20 دیگر زخمی اور 35 کے قریب لاپتہ ہیں جو اب تک کا خطرناک حملہ بتایا جا رہا ہے۔مقامی تفصیلات کے مطابق گندو بھلیسہ کے علاقہ کوٹی ملتھ میں رات کے قریب 3 بجے چیتا دروازہ توڑ کر مکان میں گھس گیا جس میں دو بھائیوں کے قریب 100 بھڑیں تھی جن میں لال حسین و محمد موسیٰ ولد فتح محمد شامل ہیں۔جن میں 45 کو چیتا نے چیر پھاڑ کر ہلاک کیا 20 شدید زخمی اور 35 دیگر لاپتہ ہیں جو چیتا کا سب سے بڑا اور اب تک کا خطرناک حملہ بتایا جا رہا ہے۔حادثہ کی خبر ملتے ہی مکان مالک نے پولیس و آس پاس کے لوگوں کو اطلاع کی اور بھڑوں کو بچانے کی پوری کوشش کی مگر تب تک چیتا نے کام تمام کیا تھا۔اس دوران پولیس پوسٹ چلی بالا سے محکمہ پولیس کا عملہ نمبردار چلی محبت حسین چوکیدار چلی محمد ایوب نائیک محکمہ بھڑ پالن ملازمین اے ٹی سی سی یوتھ ضلع صدر چودھری منظور احمد موقع پر پہونچے اور چیتا حملے میں ہوئے نقصان کا تفصیلی طور جائزہ لیا جس میں لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔اس دوران اے ٹی سی سی یوتھ ضلع صدر منظور احمد و دیگر معززین نے مقامی انتظامیہ و موجودہ حکومت سے گزارش کی ہے کہ غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے لال حسین و محمد موسیٰ کو جلد از جلد چیتا حملے میں ہوئے نقصان کی بھرپائی کی جایئے تک وہ اپنے بچوں کا پالن کر سکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا