گندو بھلیسہ کے مڈل اسکول گوئلہ کاہرہ میںاساتذہ کاعدم دستیابی سے طلاب پریشان

0
0

اسکول میںکل چھ اساتذہ کی تعیناتی ، تین کی حاضری ،باقی کا پتہ نہیں
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے گورنمنٹ مڈل سکول گوئلہ کاہرہ میں اساتذہ کی قلت سے سکولی بچوں کا مستقبل اندھیرے کی جانب بڑھتا جارہا ہے۔کاہرہ گوئلہ سے مقامی سماجی کارکن شاہنواز حسین نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے گورنمنٹ مڈل سکول گوئلہ کاہرہ میں قریب چھ اساتذہ تعینات ہیں مگر ان میں سے صرف تین اساتذہ روزانہ سکول جاکر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نبھا رہے ہیں اور باقی کے تین اساتذہ ہمیشہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں ۔مگر محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران کی جانب سے ان پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ان اساتذہ کو محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے کھولی چھوٹ ملی رہی ہے وہیں سیاسی لیڈر بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہیں ۔جس سے گورنمنٹ مڈل سکول کا برا حال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ ان اساتذہ کوباری تعالیٰ کا خوف ہے اور نہ ان پر مقامی انتظامیہ کا دباو¿ ہے اور نہ ہی محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افسران ان پر کارروائی کرتے ہیں جس سے یہ اساتذہ حضرات آزادانہ طور پر گھوم رہے ہیں۔مقامی لوگوں میں عاشق حسین منظور احمد فاروق احمد شان شبیر احمد غلام محمد جعفر حسین طارق حسین جعفر ہرگہ و دیگران شامل ہیں۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول گوئلہ کاہرہ میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی نہ کی گئی آئندہ آنے والے وقت میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے جس کی تمام تر ذمداری ضلع انتظامیہ و محکمہ ایجوکیشن کی ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا