گمشدہ نوجوان کی بازیابی کو لے کر سری نگر میں احتجاج

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر کے کنن پوشپورہ ہندواڑہ میں نوجوان کی گمشدگی کے خلاف لالچوک سری نگر میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے۔لواحقین نے الزام لگایا کہ نوجوان فوجی حراست میں لاپتہ ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز جے کے عوامی آواز پارٹی کے بینر تلے لالچوک میں نوجوان کی گمشدگی کے خلاف لوگوں نے احتجاجی مظاہرئے کئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ عبدالرشید ساکن کنن پوشپورہ کو فوج نے دوران شب حراست میں لیا جس کے بعد اْس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ اور ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ دس روز کے اندرا ندر نوجوان کو باز یاب کیا جائے گا لیکن یہ وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا۔مظاہرین نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی۔اس دوران عوامی آواز پارٹی کے سربراہ نے لالچوک میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ نوجوان کی بازیابی کو لے کر ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، ایس ایس پی ، فوج کے سی اور میجر سے بھی ملاقات کی لیکن ابھی تک نوجوان کا کئی پر سراغ نہیں ملا۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔بتادیں کہ فوج نے واضح کیا ہے کہ نوجوان اْن کی گرفت سے بھاگ گیا ہے اور اْس کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا