گلی کی خستہ حالت کو لے کر عوام نے کیا محکمہ کے خلاف زوردار احتجاج

0
0

کہا بارش کے دنوں میں گلی سے گذرنا ہوتا ہے دشوار
ونے شرما
ادھمپور وارڈ نمبر 15کی گلی کی خستہ حاالت کو لے کر وارڈ نمبر پندرہ کی خواتین نے محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کرتے ہوئے محکمہ کے اعلی افسران سے مطالبہ کرتے کیا کہ وارڈ نمبر 15کی گلی کی خستہ حالت کو بہتر کیا جائے ۔اس موقع پر وارڈ نمبر پندرہ کی خواتین نے بتایا کہ وارڈ نمبر پندرہ کی گلی کی کافی خستہ حالت ہو چکی ہے اور جب بھی تیز بارش ہوتی ہیں تو اس وقت گلی میں پانی جمع ہو جاتا ہے اور اس وقت گلی سے گزرنا کافی مشکل ہو جاتا ہے ۔ وہیں اس مسئلہ کو لے کر وارڈ کی عوام نے کئی بار محکمہ کے اعلی حکام کو بھی معلومات دی تھی لیکن محکمہ کے اعلی حکام کی جانب سے کوئی کام گلی کا نہیں کروایا گیا جس کی وجہ سے آج وارڈ کی عورتوں کو محکمہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا اور محکمہ کے اعلی افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کی گلی کا نئے سرے سے کام لگوایا جائے تاکہ وارڈ کے لوگ اس مشکل سے نجات حاصل کر سکےں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا