سری نگر، ْْ وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے کھلن مرگ میں جمعرات کو بھاری بھر کم برفانی تودا گر آیا جس نے غیر ملکی اسکائرز کے ایک گروپ کو اپنی زد میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق برفانی تودے کی زد میں 4 غیر ملکی اسکائرز آئے ہیں جن میں سے دو کو بچا لیا گیا گیا جبکہ دو ہنوز لاپتہ ہیں۔
دریں اثنا واقعے کے فوراً بعد وسیع پیمانے پر بچائو کارروائیاں شروع کی گئی ہیں اور چاپرس کو بھی کام پر لگا دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔