گلزار احمد شان کانگریس پارٹی میں شمولیت پر والہانہ استقبال

0
0

شوکت پرواز
درماڑی //گول ارناس کی عوام اور خصوصاً کانگریس پارٹی کے کارکنان و یوتھ کانگریس کے کارکنان نے جناب گلزار احمد شان ریٹائرڈ زونل ایجوکیشن آفیسر کی کانگریس میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ شان کے پارٹی کی اعلی قیادت کو موجودگی میں شمولیت سے تمام گول ارناس کی عوام کے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ ان کے پارٹی میں آنے سے عوام کا بہت فائدہ ہے۔ کیونکہ یہ ایک ایماندار آفیسر رہہ کر عوام کی خدمت پہلے بھی کرچکے ہیں۔ ایسے ایماندار شخص کے اس پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کی شان کو اور بھی چار چاند لگتے ہیں۔ اس موقعے پر یوتھ کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر طفیل چودھری کانسیچونی گول ارناس کے صدر چودھری طالب حسین، و نائب صدر بدھن بی ریاض احمد لون کانگریس پارٹی کے اعلیٰ کارکنان جناب چودھری مکھنا صاحب، نور حسین صاحب، چوہدری اسلم صاحب و دیگرے پارٹی کے کارکنان نے جناب اعجاز احمد خان صاحب اور گلزار احمد شان صاحب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا