گلبرگہ میں ‘محبانِ اردو’ تنظیم برائے فروغ اردو زبان و ادب کی تشکیل

0
0

ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر اور ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد منتخب

گلبرگہ : اردو زبان و ادب کی ہمہ ترقی و ترویج کے مقصد سے، اردو کے لیے درد مندی اور اخلاص کے حامل، ہم خیال احباب کا ایک مشاورتی اجلاس آج بروز جمعرات، 27/جون 2024، بہ وقت سہ پہر تین بجے منعقد ہوا۔شرکائے اجلاس نے شہر گلبرگہ میں اردو زبان و ادب اور تعلیم کی صورت حال پر گفتگو کی۔حاصل گفتگو یہ رہا کہ اردو زبان و ادب کی آبیاری،نئی نسل میں مادری زبان کے تئیں ذوق و شوق پیدا کرنے، اردو مدرسوں میں طلبہ کی گھٹتی ہوئی تعداد میں اضافے اور انگریزی ذریعہ تعلیم کے مدرسوں میں اردو کو زبان سوم کی حیثیت سے پڑھائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے منظم اور منضبط جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔چنانچہ ان مقاصد کی بر آواری کے لیے طے کیا گیا کہ ایک تنظیم برائے فروغ اردو زبان و ادب بنام ‘محبّانِ اردو’ قائم کی جائے۔نیز بہ اتفاق رائے درج ذیل عہدیداران و اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین(صدر) ،جناب خواجہ پاشاہ انعام دار،جناب محمد مجیب احمد(نائبین صدر) ،ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد) ،جناب عارف مرزا(شریک معتمد) ،ڈاکٹر شمس الدین چودھری (خازن) ،جناب چاند اکبر(معتمدِ نشر و اشاعت) اور جناب شاہ نواز شاہین، ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی، انجینئر معین الدین سہروردی، ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر ،جناب طیب یعقوبی،محترمہ شاہدہ بیگم،ڈاکٹرعلاؤالدین مخدوم صابر (اراکینِ عاملہ)۔ ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر اجلاس نے تمام شرکاء کا شکریہ کیا۔انھوں نے بالخصوص محترم جناب عبدالحمید صاحب، صدر فاران ایجوکیشن سوسائٹی کی خدمت میں ہدیہ تشکر پیش کیا، جنھوں نے ‘محبان اردو کے دفتر کے لیے ایک ہال کے استعمال کی اجازت مرحمت فرمائی۔’ محبان اردو’ گلبرگہ کی سرگرمیوں کا مفصل لائحہ عمل متعاقب جاری کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا