گزشتہ چار بیک ٹو ولیج پروگراموں میں شروع کئے گئے کئی ترقیاتی کام ابھی تک نامکمل ہیں: یاسر چوہدری

0
0

کہاترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں انجام دینے والے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے
لازوال ڈیسک
بنی؍؍اپنی پارٹی کے صدر کنڈی (بنی – بسوہلی) کٹھوعہ دیہی یاسر چودھری نے جموں خطہ کی کنڈی پٹی میں پہلے سے شروع کیے گئے ترقیاتی پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں ناکامی پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اپنے ایک بیان میںیاسر نے کہا کہ پچھلے چار بیک ٹو ولیج پروگرام مبینہ طور پر ناکام رہے ہیں کیونکہ لوگوں کی طرف سے پیش کردہ کام ابھی تک نامکمل ہیںجبکہ بیشتر علاقوں میں پچھلے ترقیاتی کام ادھورے پڑے ہیں، انہوں نے پانچویں B2V پروگرام پر سوال اٹھایا جو شروع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکام چار B2V پروگراموں کی بنیاد پر پہلے سے شروع کیے گئے ترقیاتی کاموں کے نفاذ کا جائزہ لے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا پروجیکٹ کیے گئے کام مکمل ہوئے ہیں یا نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ مدت میں انجام دینے والے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔انہوں نے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر بھی سوالات اٹھائے جس سے مختلف منصوبوں پر کام متاثر ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا