گریز آتشزدگی: محبوبہ مفتی کی انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد کرنے کی اپیل

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر،// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شمالی کشمیر کے قصبہ گریز کے داور تلیل علاقے میں لگنے والی تباہ کن آتشزدگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔

https://jkpdp.org/chief-patron/
بتادیں کہ تلیل مارکیٹ میں شبانہ آگ کی تباہ کن واردات میں ایک درجن کے قریب دکانیں اور کئی رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
پی ڈی پی نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا: ’پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے بانڈی پورہ کے گریز کے داور تلیل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کی خبر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے‘۔
محبوبہ مفتی نے کہا: ’میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جن کا نقصان ہوا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ میں حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متاثرہ خاندانوں اور کاروباری اداروں کو فوری ریلیف اور معاوضہ فراہم کرے‘۔
انہوں نے مزید کہا: ’ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ متاثرین کی فوری بحالی کو یقینی بنائے‘۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا