شری گرو روی داس جی مہاراج کے پرکاش اتسو پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ ریاسی میں شری گرو روی داس سبھا سیلا مندر میں شری گرو روی داس جی مہاراج کا پرکاش اتسو خوشی سے منایا گیا۔اس موقع پر وجے لوچن، چیئرمین ایس سی سیل جے کے این سی اور سابق صدر آل جے اینڈ کے گرو روی داس سبھا، جموں، جگ جیون لال سابق وزیر اور ضلع صدر ریاسی جے کے این سی، موتی رام، صدر گرو روی داس جے آئی سبھا ریاسی، راکیش سنگھ راکا نائب صدر سنٹرل زون، ایڈو کیٹ دیپک عتری، جگا رام اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی۔
وہیںاجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وجے لوچن نے گرو روی داس جینتی کے پرکاش اتسو کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی اور جموں و کشمیر میں امن و سکون کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ گرو روی داس جی کی زندگی اور تعلیمات نے نسلوں کو متاثر کیا ہے اور معاشرے کو تبدیل کرنے میں مدد کی ہے، اسے ذات پات، عقیدہ اور رنگ سے قطع نظر مختلف برادریوں کے لیے سازگار بنایا ہے۔سینئر این سی لیڈر نے کہا کہ گروجی ایک ایسے وقت میں روشنی کی کرن بن کر ابھرے جب سماج ذات پات اور نسل کی بنیاد پر نفرت اور امتیازی سلوک سے دوچار تھا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے میں گروجی کے عظیم کردار کو شمار کیا کہ معاشرے کے تمام طبقات عزت اور وقار کے ساتھ زندگی بسر کریں۔
اس موقع پر جگجیون لال سابق وزیر اور ضلع صدر ریاسی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو شری گرو روی داس جی جینتی کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے محبت، ہمدردی، امن اور ہم آہنگی کے جذبے کو اپنانے پر زور دیا جس کا دعویٰ سنتوں اور بزرگوں نے اپنی ساری زندگی کی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ سماجی انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد کرنا گرو روی داس جی کو بہترین خراج عقیدت ہوگا۔