گرمی کی شدت کے چلتے گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے اور گرمی سے راحت کی امید جتائی ہے ملک کے دیگر حصوں میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے ۔اسی طرح جمو ں شہر و ملحق علاقاجات میں شدت کی گرمی ہورہی ہے گرمی سے نجات کے لئے عوام طرح طرح کی سہولیات حاصل کرنے کی سعی کررہی ہے حلانکہ گرمی کی شدت میں بنیادی ضروریات میںسے ایک ضرورت پانی ہے گرمی کے شدت پکڑتے ہی مختلف علاقوں میں جل شکتی محکمہ کا جل دینے کا پلان لڑکھڑانے لگتا ہے۔ حلانکہ محکمہ ہذا کی کارکردگی کسی بھی تعارف کی محتاج نہیںہے سال کے بارہ مہینوں میں محکمہ ہذا کانظام خستہ حالی کا شکار رہتا ہے اور ہر گھر نل بھی ابھی تک باقی ہے ۔شدت کی گرمی میں جہاں بجلی کی آنکھ مچولی عوام کو گرمی کی شدت میں مذید تکلیف دینے کا کام کرتی ہے وہیں پانی کا نہ ہونا بھی درد سر ہے گرمی کے لئے حاصل کی جانے والی تمام تر سہولیات کا انحصار بجلی پر ہے جوکہ دور دراز علاقہ جات نہ کے برابر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی رکتی ہی نہیں ہے ۔ شدت کی گرمی والے علاقہ جات میں ضرورت ہے ایک ایسے میکانزم کی جس میں عوام کو شدت کی گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی سہولیات ہوں اس سلسلے میں محکمہ صحت کو بھی محرک ہونا چاہئے گرمی سے پیدا ہونے والی مہلک بیماریوں کے متعلق عوامی سطح بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ طبی کیمپ منعقد کرکے لوگوں کے صحت کے متعلق جانکاری حاصل کرنی چاہئے ۔ علاوہ ازیں گرمی کی شدت میں رہائشی علاقہ جات میں محکمہ میونسپلٹی اور گائوں میں پنچائت کو اپنی صفائی کی ذمہ داری کو انجام دینا چاہئے گزشتہ روز وزیر اعظم نے ملک میں ہورہی گرمی کی شدت کا جائزہ لینے کے لئے اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی ہے ۔