گردیپ سنگھ صراف نے کیا پونچھ کے مختلف علاقوں کا دورہ

0
0

عوام نے گلے میں ہار پہنا کر کیا والہانہ استقبال
سید نیاز شاہ

پونچھمعروف سماجی و سیاسی شخصیات میں سے ایک گردیپ سنگھ صراف نے آج شہر پونچھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے عوامی مسائل بھی سنے اور انہیں وقت رہتے انتظامیہ سے حل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی اس موقع پر ان کے ہمراہ، محمد رشید بانڈے راویندر بٹا رنجیت سنگھ ،گربچن سنگھ، ہرجیت سنگھ، سرویر سنگھ روہت کھجوریہ بھی موجود رہے۔ دورے کے دوران انہوں نے دگوار میں عوام کو پیش آ رہی مختلف پریشانیوں کا جائزہ لیا جن میں پانی اور بجلی کا مدعا چھایا رہا گردیپ سنگھ صراف نے تمام مسائل غور سے سننے کے بعد انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر جن لوگوں نے گردیپ سنگھ صراف کے ہمراہ جوائن کیا ان میں محمد اسلم ،طالب حسین، منیر حسین ،ہرپریت سنگھ ،جسپریت سنگھ ممبر و دیگران موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا