شبڑی تعداد میںسیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گرجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ نے آج یہاں جموں میں گجر پرتیہارس سمراٹ مہر بھوج جینتی کے مبارک موقع پر بین الاقوامی گرجر ڈے منایا جس میں گرجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ کے ٹرسٹیز، مختلف گجر تنظیموں کے سربراہان اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ وہیںپروگرام میں گجر برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پرشاہ محمد چودھری ایڈوکیٹ نے تقریب کی صدارت کی۔وہیں چودھری ایم ایس چوہان (جنرل سیکرٹری)، ماسٹر ہشام علی (سرپرست)، محمد حنیف چوہان (سرپرست)، شوکت جاوید، ڈاکٹر سلیم محمد آئی اے ایس، بشیر احمد نون، ایڈووکیٹ اسلم خان، انجینئر محمد تاج چودھری، محمد یوسف کھیپر، سجاد مجید چیچی،طارق ابرار، بشیر احمد نون، رفیق کوہلی، بشیر احمد کوہلی ، پرویز وفا و دیگران نے بھی پروگرام میں شرکت کی اوراپنے خیالارت کا اظہار کیا۔علاوہ ازایں تقریب میںبریگیڈیئر خدا بخش میموریل ہائر سیکنڈری سکول کے طلباء نے بھی شرکت کی۔وہیںٹرسٹ کے چیئرمین نے اس موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے فرسٹ گجر سمراٹ مہر بھوج کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ سمراٹ مہر بھوج کو گجر کی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔واضح رہے اس دن کو یوم اتحاد کے طور پر بھی منایا گیا۔ اس موقع پر چودھری اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے گوجر خواہ وہ ہندو ہوں، مسلمان ہوں، عیسائی ہوں یا سکھ، وہ ایک برادری ہیں اور اس پروقار موقع پر انہوں نے برادری کے مسائل پر متحد رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے گجر نوجوانوں پر بھی زور دیا کہ وہ جدید تعلیم حاصل کریں