لازوال ڈیسک
جموںآل ٹرائبل کو آرڈینیشن کمیٹی کے بینر تلے دنگسال اور تارا میں کمیٹی کے نائب چیئرمین نذاکت کھٹانہ کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں گجر بکروال طبقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جہاں گجر بکروال طبقہ کے لوگ بجلی اور پانی کی قلت سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور دوسری جانب عوام میں آصفہ عصمت دری و قتل کیس، فاریسٹ رائٹ ایکٹ کے نفاذ کو لیکر سخت غصہ پایا جارہا ہے ۔میٹنگ میں موجود شرکاءنے کہا کہ گجر بکروال طبقہ کے لوگ کئی مشکلات سے دو چار ہیں ،خانہ بدوش ہجرت کر رہے ہیں لہذا انہیں صحت اورتحفظ کے مکمل انتظامات فراہم کئے جائیں۔