فوج کی جانب سے صابرہ، پونچھ میں پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا گیا
لازوال ڈیسک
پونچھپیر پنجال کے جنوب میں واقع گجر بکروالوں کی گرمیوں میں اونچی جگہوں پر منتقلی کے نتیجے میں سماجی معاشی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، کھیلوں اور دیگر بنیادی سہولیات تک محدود رسائی شامل ہے۔ ہندوستانی فوج گجر اور بکروالوں کے منفرد ہجرت کے انداز کے جواب میں ان خانہ بدوش برادریوں کے بچوں کے لیے ان کے موسم گرما کے مقام پر سمر اسکول چلا رہی ہے تاکہ انہیں ان کے دروازے پر تعلیم اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ سمر سکولز کی جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر،پی ڈبلیو ایس صابرہ پونچھ ڈسٹرکٹ میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف عوام بالخصوص نوجوان طلباءکو شامل کرنا ہے بلکہ فوج اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا بھی ہے۔ اس تقریب میں کل 45 طلباءاور چھ اساتذہ نے شرکت کی۔ شرکاءکو ان کے آرٹ ورک کے قواعد اور تھیم سے آگاہ کیا گیا۔ تاہم مقابلے کا تھیم حب الوطنی اور کمیونٹی ہم آہنگی تھا۔وہیں موسم گرما کے اسکول کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر پینٹنگ مقابلہ کمیونٹی کے اندر تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے ایک طاقتور ٹول کے طور پر کام کرتا ہے۔