گجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن نے پسماندہ طبقہ جات کی ترقیوں میں ریزرویشن کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ ہریانہ کا فیصلے کا خیر مقدم کیا

0
0

کہا امید ہے کہ جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ بھی گجر بکروال ملازمین کی مانگ پر جلد از جلد فیصلہ کر کے ترقیوں میں ریرویشن کو بحال کرے گی
لازوال ڈیسک
پونچھ//ْ صدرِِ گوجربکروال ملازمین ایسوسیشن کے صدر محمد فاروق نواز و جنرل سیکریٹری فاروق کھٹانہ کی سربراہی میں گوجر بکروال ملازمین طبقہ نے ہریانہ حکومت کے درجہ فہرست ذات،درجہ فہرست قبائل ودیگر پسماندہ طبقات کے ملازمین کی ترقیوں میں ریزرویشن بحال کرنے کے7 اکتوبر 2023 کے وزیر اعلیٰ منورلال کھٹرکے فیصلے کی ستائش کی۔جس میں وزیراعلیٰ نے فوری طورپر یہ ہدایات جاری کیں کہ تمام محکمہ جات بشمول بورڈز،کارپوریشنز،یونیورسٹیوں اور قانونی اداروں وغیرہ پر ترقیوں میں ریزرویشن لاگوں ہوں گی۔فاروق نواز نے کہا گوجر بکروال ملازمین بھی طویل عرصہ سے مرکزی علاقہ جات جموں کشمیر میں مسلسل اپنی حقوق کی خاطر جدوجہد میں برسرپیکار ہیں اور انہیں پورا بھروسہ ھے کہ ایل جی شری منوج سہنا اور چیف سکریٹری شری ارون مہتا گوجر بکروال ملازمین کی مانگ پر جلد از جلد فیصلہ کر کے ترقیوں میں ریرویشن کو بحال کریں گے۔اس دوران گوجر بکروال ملازمین ایسوسیشن کے جنرل سکریٹری فاروق کھٹانہ سنئروائس صدر رزاق گلشن نے جہاں وزیراعلیٰ ہریانہ کا شکریہ ادا کیا وہاں ہی مرکزی جات علاقہ جموں کشمیرکے ایل جی سے اپیل کی ہے وہ جلد ازجلد اسے بحال کریں تاکہ ریزروشدہ زمرے کے ملازمین کوریلیف دی جاسکے جو اسے پسماندگی اور سرکاری محکموں میں کم وناکافی نمائندگی کے معاملے کے طورپر انتظار کرہے ہیں۔وہیںمیٹنگ میں جن دیگر ملازمین نے حصہ لیا ان میں تحصیل صدر مینڈر انجینئر ضیاالرحمان کوہلی تحصیل صدر سرنکوٹ گلزار سٹیلوی، تحصیل صدر منڈی محمد فاضل تحصیل صدر حویلی جنرل سیکریٹری تحصیل سرنکوٹ ماسٹر الطاف بھٹی کے علاوہ شفیق چوہان کے علاوہ ،عبدالرشید بھٹی عبدالشکور گورسی انجیز ضیا گلناز چوہان ،ماسٹر فاضل نوشاد ،جاوید پسوال چوہدری، ڈاکٹر ایوب بانیا ،پروفیسر فتح محمد عباسی ماسٹر احسان الحق، چوہدری عباس، چوہدری،وقار بانیا ریاض دیدڑ ،ماسٹر یونس بھٹی،ممتاز تبسم،رضاعلی عابدی، رفیق منکوٹی خلیل سود ، الطاف کھٹانہ ڈاکٹر مشتاق، اعجازمیلو مشتاق چوہان، عارف رضا ،اشتیاق بھٹی ،ماسٹر قاسم دیدڑ نوراحمد گورسی ڈاکٹر ایوب میلو ماسٹر محمد یونس انجم ضیا الرحمن بھٹی زبیر بھٹی ماسٹرمحمود بانیہ، عبدالشکور گورسی لکچرار اسحاق فریدی ،ماسٹر اسلم دیدڈ حفیظ الرحمن بھٹی حفیظ الرحمن صفدر ،ممتاز تبسم ،اسلم چوہان شفیق چوہدری مہنڈر سجاد پسوال مقصود چوہدری مختار چوہدری جاوید چوہدری صابر چوہدری عطااللہ شاد سنئر لیکچرار عنایت بانیا فیاض اکبر چوہدری ،نور حسین سکندر چوہدری قابل زکر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا