گجروں سے ناخواندگی کا خاتمہ لازمی جدید تعلیمی اسکیمیں لاگو کی جائیں:مقررین

0
0
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گجروں نے یہاں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا طرز زندگی مد نظر رکھتے ہوئے نا خواندگی کو ختم کرنے کیلئے جدید تعلیمی اسکیمیں لاگو کی جائیں ۔ان باتوں کا اظہار یہاںٹرائبل ریسرچ اینڈ ٹرائبل فائونڈیشن کی جانب سے معروف اسکالر ڈاکٹر جاوید راہی کی قیادت میں منعقدہ ایک تقریب میں مقررین نے کیا ۔اس موقع پر کئی قبائلی قلمکار،طلاب اور نوجوان موجود تھے۔وہیں داکٹر جاوید راہی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ یہ بات قابل تشویش ہے 2011کی مردم شماری کے مطابق دس میں سے سات گجر غیر خواندہ ہیں اور82.2فیصد خواتین غیر خواندہ ہیں ۔انہوں نے کہا جدید تعلیمی اسکیمیں نا خواندگی کی اس مشکل سے نجات دلا سکتی ہیں۔مقررین نے کہا کہ قبائل کی ریاست میں شرح خواندگی کافی کم ہے اور ریاست میں غربت، طرز زندگی ،جلد شادی وغیرہ لاکھوں قبائلوں کا مستقبل اندھیرے میں لے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خانہ بدوش گجروں کے بچوں کو خواندہ بنانے کیلئے فورسڈ اسکلوں کا قیام عمل میں لایا جائے ۔اس موقع پرچوہدری محمود چوہان، کے ڈی چوہدری، رفیق کسانہ، امیر دین ،خادم قادری و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا