گایکواڑ- اپراجت کی سنچریوں سے جیتا ہندستان بی

0
0

رانچی؍؍ رتوراج گایکواڑ (113 رن) اور بابا اپراجیت (101 رن) کی سنچریوں سے ہندستان بی نے جمعرات کو یہاں گھریلو دیودھر ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ مقابلے میں ہندستان اے ٹیم کے خلاف 108 رنز کے بڑے فرق سے فتح حاصل کر لی۔ہنوما وھاري کی کپتانی والی ہندستان اے نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے ہندستان بی کو بیٹنگ کا موقع دیا جس نے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 302 رنز کا شاندار اسکور بنایا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندستان اے ٹیم 47.2 اوور میں 194 رن ہی بنا پائی۔ اس مقابلے سے ہندستان بی کو چار پوائنٹس ملے اور وہ ٹیبل میں اب سب سے اوپر ہے ۔ہندستان بی کی اننگز میں اوپنر رتوراج نے 122 گیندوں میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگا کر 113 رنز کی سنچری بنائی جبکہ ٹیم کے لئے دوسری بڑی اننگز اپراجت نے کھیلی جنہوں نے 101 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے اور ٹیم کو 300 پار لے گئے ۔ہندستان اے کی جانب سے جے دیو انادکٹ نے 47 رنز اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے 40 رن پر دو دو وکٹ نکالے ۔بڑے ہدف کا تعاقب کرنے میں ہندستان اے کے بلے باز ٹیم کو خاص آغازنہیں دلا سکے اور ابھیمنیو یشورن (20) اور دیودوت پڈیکل (10) کی اوپننگ جوڑی 32 رن ہی بنا سکی۔ ٹیم کے لئے واحد نصف سنچری اننگز کپتان ہنوما نے کھیلی جنہوں نے 82 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر 59 رن بنائے ۔ہندستان بی کی جانب سے روش کلاریا 20 رن تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ ہندستان کی عالمی کپ ٹیم کا حصہ رہے وجے شنکر کو 18 رن پر کوئی وکٹ نہیں ملا۔ محمد سراج نے دو اور کرشپا گوتم نے ایک وکٹ نکالا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا