گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت ابھیان مہم کے تحت بلاک بفلیاز میں ’’صفائی ستھرائی ‘‘ کا ایفائے عہد

0
0

بی ڈی او بفلیاز ایس ڈی پی او سرنکوٹ پنچایتی عہدیداران ونمائندگان سرکاری ملازمین واہلکار بنے سوچھ بھارت ابھیان کے حصہ دار
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍مملکت جمہوریہ ہند کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی رہنما مہاتما گاندھی کے جنم دن پر گاندھی جینتی کو ” سوچھ بھارت ابھیان ” سے منسوب کرتے ہوئے 2014 میں اس مہم کا آغاز کیا جس میں ہر دیش واسی کو گھر سے لیکر ایوان زریں وایوان بالا تک نجی وسرکاری طور عملانے پر زوردیا اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ملک وریاست کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ تحصیل سرنکوٹ کے بلاک بفلیاز میں سرکاری حکام پنچایتی عہدیداران ونمائندگان نے صفائی ستھرائی مہم کو باضابطہ غوثیہ چوک بفلیاز میں عہد لیتے ہوئے سرانجام دیا واضح ہو بلاک ڈولپمنٹ آفیسر بفلیاز محمد ابراھیم ایس ڈی پی او سرنکوٹ تنویر جیلانی سرپنچ حلقہ پنچایت بفلیاز بی طاہرہ تبسم سرپنچ حلقہ پنچایت ماہڑہ خالد حسین مغل ماسٹر محمد یونس خان محمد اسلم خان جی آر ایس محمد حنیف نعیم احمد قریشی ودیگران اس مہم کے حصہ دار بنے یادرہے اس موقع پر "رسم جاڑو کشائی” کے ذریعہ عملی طور عوام تک یہ پیغام پہنچایا کہ ہمیں اپنا گھر دفتر راستہ شاہراہ گردونواح کو صفاف ستھرا رکھنا ہے تاکہ ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو دنیائے عالم کی عظیم مملکت جمہوریہ میں صاف وشفاف ماحول قائم ہو جس سے بیماریوں کا تدارک ہو اور صحت یاب بھارت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا