گاندربل: 30سالہ نوجوان پیر پھسل جانے کی وجہ سے از جان

0
0

سری نگر،//وسطی ضلع گاندربل کے ریزن جنگلی علاقے میں بالن لانے کی خاطر گیا نوجوان پیر پھسل جانے کی وجہ سے پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز شوکت احمد ٹکری ولد غلام حسن ساکن گوجر بستی ریزن بالن لانے کی خاطر جنگل گیا اور جوں ہی وہ پہاڑی پر چڑھا تو پیر پھسل جانے کی وجہ سے نیچے گر آیا جس وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا