گاندربل 21 سالہ نوجوان سید فہد شاہ کی حادثاتی موت

0
0

سجادہ نشین دربار عالیہ یونسیہ حضرت پیر میاں محمد مقبول الرحمان عرف باجی صاحب نے اظہار تعزیت کیا
منظور سمسھال
گاندربل؍؍گاندربل گاؤں لار ولی وار سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان سید فہد شاہ گزشتہ روز وسن کنگن میں ایک منی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سید فہد شاہ کی موت واقع ہوئی۔ سجادہ نشین دربار عالیہ یونسہ نقشبندیہ حضرت پیر میاں محمد مقبول باجی صاحب نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی۔سیدفہد شاہ کی موت خبر سننے کے بعد جموں و کشمیر میں غم کی لہر پھیل گئی۔ نماز جنازے میں مذہبی و سماجی شخصیت بھی شامل تھے جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ یونسیہ نقشبندیہ زرہامہ کپواڑہ حضرت پیر میاں محمد مقبول باجی صاحب ونگت لار بابا نگری میاں الطاف صاحب بھی تعزیت میں شریک رہے جاوید احمد نظامی ،ایڈوکیٹ شوکت نقشبندی ،سجادہ نشین خلیفہ نقشبندی سمیت سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی سلسلہ سید پیر سکندر خلیفہ سماجی کارکن سید جماعت علی شاہین بخاری ،سیدنور محمد شاہ بخاری ،سید منظور بخاری ،سید محمد شریف بخاری ، سید گل بادشاہ ،سید عبدالرشید ،پروفیسر الطاف حسین نقشبندی مجددی وغیرہ موجود تھے ۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلیدعائے مغفرت بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا