لازوال ویب ڈیسک
سری نگر،// وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں بدھ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کنگن کے مامر علاقے میں بدھ کی صبح ایک تیل ٹینکر اور آلٹو کار کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے پہلے سب ضلع ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں سے ان کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفرکیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔