غیر قانونی کان کنی میںملوث افراد کے خلاف کاروائی ہوگی:ڈی ایم او
مختار احمد
گاندربل؍؍جہاں ایک طرف محکمہ جیالاجی اینڈ مائیننگ گاندربل میں نالہ سندھ سے غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے بڑے بڑے دعوئے کر رہا ہے وہیں دوسری طرف تصویر کا دوسرا رْخ یہ ہے کہ نالہ سندھ کے کئی حصوں خاص بلاک نمبر 5 میں دن کے اْجالے میں درجنوں ٹپر اور ٹریکٹر غیر قانونی کان کنی کرتے رہتے ہیں اگرچہ اس غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے ملازم موجود ہیں تاہم اس کے باوجود بغیر کسی روک ٹوک کے غیر قانونی کان کنی جاری ہے۔اس حوالے سے جب نمائیدے نے ڈسٹرکٹ منرل آفیسر گاندربل ممتاز احمد سے رابطہ کیا تو اْنہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس بلاک میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لئے اپنے عملے کو متحرک کریں گے ۔واضح رہے نالہ سندھ کا صرف بلاک 4 کو ہی کان کنی کے لئے پانچ سال کے لئے لیز پر دیا گیا ہے۔