گاندربل پولیس کے ہاتھوں ڈرگ سمگلر ممنوعہ مادہ سمیت گرفتار،کیس درج

0
0

مختار احمد
گاندربل؍؍ڈرگ سمگلروں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس کے پولیس اسٹیشن کنگن نے ناراناگ میں ایک ڈرگ سمگلر کو ممنوعہ مادہ سمیت گرفتار کیا۔اطلاعات کے مطابق کنگن پولیس کو ایک اطلاع ملی کہ ناراناگ میں ایک منشیات فروش منشیات سمگل کرنے جارہا ہے جس کے بعد ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتاکی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان کی نگرانی میں اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کنگن کی قیادت میں پولیس نے ناراناگ کنگن میں ایک ناکہ لگایا جس کے بعد ناکے سے ایک مشکوک شخص جس کی شناخت معروف احمد جگل ولد محمد یوسف جگل جو کہ نارا ناگ کنگن کا ہی باشندہ تھا کا گزر ہوا جس کے پاس ایک پالی تھین بیگ تھا پولیس نے اس کو روکا اور اس کی تلاشی لی تلاشی کے دوران اس پالی تھین بیگ سے چرس جیسی نشہ آور چیز برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے موقعے پر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا اور ایک ایف آئی آر نمبر 17/2024 کے تحت، پولیس اسٹیشن کنگن میں درج کیا مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔مقامی لوگوں نے پولیس کی بروقت کاروائی پر پولیس کو سراہا جبکہ پولیس نے لوگوں سے سماجی جرائم سے نمٹنے کے لئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا