مختار احمد
گاندربل؍؍نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں میں، گاندربل پولیس نے منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد ڈگری کالج گاندربل میں کیا۔ اس تقریب کا مقصد طلباء کو منشیات کے استعمال کے خطرات، روک تھام کی حکمت عملیوں اور منشیات سے متعلق حالات کا سامنا کرنے کی صورت میں مناسب ردعمل کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ سیمینار میں ڈاکٹرز، سکالرز، پروفیسرز، طلباء ، سماجی کارکنان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ فاطمہ، پرنسپل ڈگری کالج گاندربل نے اپنی تقریر کے ساتھ اجتماع کا خیرمقدم کیا اور منشیات کے استعمال کے تباہ کن نتائج کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے طلباء کو منشیات کی خطرناک بیماری سے پرہیز کرنے کی مزید ترغیب دی۔ اس کے علاوہ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر گاندربل غلام حسن اور دیگر معزز شخصیات جن میں ڈاکٹرز، اسکالرز اور پروفیسرز شامل تھے، نے طلباء کو معالوماتی لیکچر دیے، انہیں منشیات کے استعمال کی علامات کو پہچاننے کے لیے ضروری معلومات سے بااختیار بنایا اور مناسب ابتدائی جوابات پر رہنمائی پیش کی۔ انہوں نے طلباء کو منشیات کے استعمال سے درپیش چیلنجوں کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ فراہم کی۔ڈگری کالج گاندربل کے طلباء نے بھی جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں نشے کی لت کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات اور آراء پیش کیں۔ تقریب کے اختتام پر معززین میں سیمینار میں شرکت کرنے پر شیلڈز تقسیم کی گئیں۔