گاندربل پولیس نے ڈرگ تسکری کے سرغنہ کو کیا منشیات سمیت گرفتار

0
0
سرغنہ پہلے ہی این ڈی پی ایس کے تحت تھا مطلوب

مختار احمد

گاندربل پولیس نے ڈرگ مافیے کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ڈرگ سمگلینگ کے ایک وانٹڈ سپلائیر کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔اطلاعات کے مطابق ایس ایس پی گاندربل  نکھل بورکرکی ہدایت پر ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر غلام حسن  کی نگرانی میں۔ایس ایچ او  گاندربل کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم نے دودرہامہ  میں گشت کے دوران ایک شخص کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا جس کے بعد  اسے روکا گیا اور اس کی  تلاشی لی گئی اور تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے سائیکو ٹراپک مادہ کوڈین فاسفیٹ برآمد ہوا، جسے موقع پر ہی قبضے میں لے لیا گیا۔  ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت شبیر احمد شاہ ولد غلام رسول شاہ ساکنہ دودرہامہ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر  174/2023، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت PS گاندربل میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ملزم پہلے این ڈی پی ایس ایکٹ، ایف آئی آر نمبر 196/2018 میں ملوث تھا۔گاندربل پولیس نے ضلع کے عام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگے آئیں اور  منشیات کی تجارت اور اس کے استعمال کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کریں تاکہ
پورے ضلع کو منشیات سے پاک کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا