گاندربل پولیس میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل

0
0

ایس ایچ اْوز اور دیگر عملے کے گئے تبادلے
مختار احمد
گاندربل؍؍ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے ضلع پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے عمل میں لائے ہیں ایس ایچ اْو کے علاوہ دیگر عملے کے بھی تبادلے عمل میں لائے۔گاندربل ضلع میں اپنی تقرری کے دو ہفتے بعد ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 7 ایس ایچ اْوز کے علاوہ دیگر 13 افسران کے تبادلے عمل میں لائے۔
حکم نامے کے مطابق محبوب حسین کو ڈسٹرکٹ پولیس لائینز سے تبدیل کر کے ایس ایچ اْو کنگن تعینات کیا گیا جبکہ ظہور احمد کو کنگن سے تبدیل کرکے ایس ایچ اْو سونمرگ تعینات کیا گیا اسی طرح سجاد اسد کو ڈی پی ایل سے ایس ایچ اْو لار آفاق مجید وانی کو ایس ایچ اْو کھیر بھوانی لطیف احمد ڈار کو کھیر بھوانی سے رخصت کرکے ایس ایچ اْو گنڈ تعینات کیا گیا جبکہ مدثر احمد کو ایس ایچ اْو کی ذمہ داری سے فارغ کرکے آر آئی ڈی پی ایل گاندربل تعینات کیا گیااور ایس ایچ اْو سونمرگ کو تبدیل کرکے انچارج پی سی آر تعینات کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا